Book - حدیث 3076

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَاب حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ حَجَّاتٍ، حَجَّتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ، وَحَجَّةً بَعْدَ مَا هَاجَرَ مِنَ الْمَدِينَةِ، وَقَرَنَ مَعَ حَجَّتِهِ عُمْرَةً، وَاجْتَمَعَ مَا جَاءَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا جَاءَ بِهِ عَلِيٌّ مِائَةَ بَدَنَةٍ، مِنْهَا جَمَلٌ لِأَبِي جَهْلٍ، فِي أَنْفِهِ بُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، فَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ، وَنَحَرَ عَلِيٌّ مَا غَبَرَ قِيلَ لَهُ: مَنْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ: جَعْفَرٌ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

ترجمہ Book - حدیث 3076

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: رسول اللہﷺ کےحج کی تفصیل حضرت سفیان ثوری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے تین حج ادا فرمائے۔ دو حج ہجرت سے پہلے اور ایک حج ہجرت کے بعد مدینہ سے آ کر ادا کیا۔ اور (اس) حج کے ساتھ عمرہ بھی ملا کر (حج قرآن) ادا کیا۔ نبی ﷺ قربانی کے لیے جو (اونٹ) لائے تھے، اور جو (اونٹ) حضرت علی ؓ لے کر آئے تھے وہ سب ملا کر سو اونٹ تھے۔ ان میں سے ایک اونٹ ابوجہل کا تھا (جو مسلمانوں کو مال غنیمت میں حاصل ہوا تھا)، اس کی ناک میں چاندی کا حلقہ تھا۔ نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ سے تریسٹھ اونٹ نحر کیے جبکہ باقی حضرت علی ؓ نے نحر کیے۔ سفیان ثوری ؓ سے کہا گیا: انہیں یہ روایت کس نے بیان کی ہے؟ تو انہوں نے کہا: جعفر نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت جابر ؓ سے۔ اور (دوسری سند) ابن ابی لیلیٰ نے حکم سے، انہوں نے مقسم سے اور انہوں نے ابن عباس ؓ سے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیاہے۔شیخ البانیؒ اس روایت کی بابت لکھتے ہیں:ہجرت سے پہلے دو حج اور ابو جہل کے اونٹ کے تذکرے کے سوا باقی روایت صحیح ہے۔علاوہ ازیں صحیح مسلم میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ اپنی حیات مبارکہ میں 19 غزوات میں شریک ہوئے اور آپ نے صرف ایک ہی حج کیا اور وہ بھی ہجرت کے بعد یعنی حجۃالوداع۔(صحيح مسلمالحجباب بيان عدد عمر النبي صلي الله عليه وسلم وزمانهنحديث:١٢٥٤) معلوم ہوا کہ نبی ﷺ نے صرف ایک ہی حج کیاہے اور وہ بھی دس ہجری میں۔ہجرت سے قبل دو حج کتنے کا ذکر کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں ہے۔واللہ اعلم،مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:( حجة النبي صلي الله عليه وسلم للالبانيص:٦٧/٨٣وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عواد رقم :3076) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیاہے۔شیخ البانیؒ اس روایت کی بابت لکھتے ہیں:ہجرت سے پہلے دو حج اور ابو جہل کے اونٹ کے تذکرے کے سوا باقی روایت صحیح ہے۔علاوہ ازیں صحیح مسلم میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ اپنی حیات مبارکہ میں 19 غزوات میں شریک ہوئے اور آپ نے صرف ایک ہی حج کیا اور وہ بھی ہجرت کے بعد یعنی حجۃالوداع۔(صحيح مسلمالحجباب بيان عدد عمر النبي صلي الله عليه وسلم وزمانهنحديث:١٢٥٤) معلوم ہوا کہ نبی ﷺ نے صرف ایک ہی حج کیاہے اور وہ بھی دس ہجری میں۔ہجرت سے قبل دو حج کتنے کا ذکر کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں ہے۔واللہ اعلم،مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:( حجة النبي صلي الله عليه وسلم للالبانيص:٦٧/٨٣وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عواد رقم :3076)