كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَوْلِ قَائِمًا صحیح حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا قَالَ شُعْبَةُ قَالَ عَاصِمٌ يَوْمَئِذٍ وَهَذَا الْأَعْمَشُ يَرْوِيهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ وَمَا حَفِظَهُ فَسَأَلْتُ عَنْهُ مَنْصُورًا فَحَدَّثَنِيهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں
باب: کھڑ ے ہو کر پیشاب کرنا
سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام شعبہ کے استاد عاصم بیان کرتے ہیں کہ اعمش اس حدیث کو ابو وائل کے واسطے سے سیدنا حذیفہ ؓ روایت کرتے ہیں، ان سے بھول ہوگئی ہے( کہ اصل میں یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ کی ہے، اعمش نے غلطی سے سیدنا حذیفہ ؓ کا نام لے دیا ہے) امام شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے منصور سے پوچھا تو انہوں نے مجھے ابو وائل کے واسطے سے سیدنا حذیفہ ؓ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
تشریح :
سند کا اختلاف اما م ابن ماجہ نے خود واضح کردیا ہے جس سے واضح ہے کہ اس اختلاف کا حدیث کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔چونکہ حضرت حذیفہ اور حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ دونوں صحابی ہیں اس لیے ان دونوں میں سے جس نے بھی رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہو حدیث صحیح ہوگی،ضعیف نہیں ہوگی۔بنابریں سندا حدیث صحیح ہے۔