Book - حدیث 3050

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَنْ قَدَّمَ نُسُكًا قَبْلَ نُسُكٍ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ يَوْمَ مِنًى فَيَقُولُ: «لَا حَرَجَ، لَا حَرَجَ» فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ: «لَا حَرَجَ» قَالَ: رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ قَالَ: «لَا حَرَجَ»

ترجمہ Book - حدیث 3050

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: (دس ذی الحجہ کو)حج کے اعمال میں تقدیم وتاخیر حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہےکہ منیٰ کے دن رسول اللہ ﷺسے سوالات کیے جاتے تھے تو آپ فرماتے تھے:’’ کوئی حرج نہیں‘کوئی حرج نہیں۔‘‘ایک شخص نے آ کر کہا:میں نےذبح کرنے سے پہلے ہی سر منڈوا لیا ہے۔آپ نے فرمایا:’’ کوئی حرج نہیں۔‘‘کسی نے عرض کیا:میں نے شام ہونے پر رمی کی ہے۔ آپ نے فرمایا:’’ کوئی حرج نہیں۔‘‘