كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَلْقِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: سر منڈوانا
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ صحابہ نے کہا:اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں پر بھی۔رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’ اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں پر بھی۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’ اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں پر بھی۔فرمایا:’’اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔‘‘
تشریح :
1۔حج کے موقع پر سر کے بال منڈوانا افضل ہے۔رسول اللہ ﷺ نے بھی سر کے سارے بال اتروائے تھے۔(صحيح البخاريالحج باب الحلق والتقصير عند الاحلالحديث :١٧٢٦)
2۔عورتوں کے لیے سر کے بال منڈوانا جائز نہیں،( جامع الترمذي الحج باب ماجاء في كراهيه الحلق للنساء حديث:٩١٤ّ/٩١٥) و سنن ابي داؤد ;المناسك باب الحلق والتقصيرحديث :١٩٨٤)/١٩٨٥) انھیں بالوں کے سر سے کچھ بال کاٹ لینا کافی ہے۔