كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَلْقِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ثَلَاثًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: سر منڈوانا حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے‘رسول اللہﷺ نےفرمایا:’’اے اللہ!سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں کی بھی۔آپ نے فرمایا: ’’اے اللہ!سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔‘‘تین بار اسی طرح دعا فرمائی۔(تیسری بار بھی) صحابہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں کی بھی(بخشش کی دعا فرمائیے)رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’اور بال کٹوانے والوں کی بھی(بخشش فرما۔‘‘)