Book - حدیث 3035

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ، عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ، لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ»

ترجمہ Book - حدیث 3035

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: سوار ہو کر جمرات کو رمی کرنا حضرت قدامہ بن عبداللہ عامری ؓ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:میں نے قربانی کے دن نبیﷺ کو دیکھا کہ آپ نے جمرے کو رمی کی۔آپ اپنی ایک سرخ وسفیدرنگ کی اونٹنی پرسوار تھے۔نہ کسی کو مارا جاتا تھا‘نہ دور ہٹایا جاتا تھا‘اور نہ ہٹو بچو کی آوازیں تھیں۔
تشریح : 1۔ سواری پر سوار ہو کر رمی کرنا جائز ہے۔ 2 ۔رسول اللہ ﷺ دنیا کے بادشاہوں کی طرح نہ تھے۔ جن کے درباری عوام کو قریب نہیں آنے دیتے۔ 1۔ سواری پر سوار ہو کر رمی کرنا جائز ہے۔ 2 ۔رسول اللہ ﷺ دنیا کے بادشاہوں کی طرح نہ تھے۔ جن کے درباری عوام کو قریب نہیں آنے دیتے۔