Book - حدیث 303

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى الْخَلَاءِ، وَالْخَاتَمِ فِي الْخَلَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ وَضَعَ خَاتَمَهُ

ترجمہ Book - حدیث 303

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: بیت الخلاء میں اللہ کاذکر کرنا اور انگوٹھی لے کرجانا سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو انگوٹھی اتار دیتے تھے۔
تشریح : : یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی لیکن پھر آپ نے وہ اتاردی۔ دیکھیے: ( سنن ابوداؤد الطھارۃ باب الخاتم یکون فیہ زکر اللہ یدخل بہ الخلاء حدیث 19) بنابریں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت نبی ﷺ واقعی انگوٹھی اتاردیتے تھےیا نہیں؟اس کی بابت کوئی صریح صحیح روایت نہیں تاہم ادب واحترام کا تقاضہ ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ جس میں اللہ کا نام ہو بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں۔ : یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی لیکن پھر آپ نے وہ اتاردی۔ دیکھیے: ( سنن ابوداؤد الطھارۃ باب الخاتم یکون فیہ زکر اللہ یدخل بہ الخلاء حدیث 19) بنابریں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت نبی ﷺ واقعی انگوٹھی اتاردیتے تھےیا نہیں؟اس کی بابت کوئی صریح صحیح روایت نہیں تاہم ادب واحترام کا تقاضہ ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ جس میں اللہ کا نام ہو بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں۔