Book - حدیث 3018

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الدَّفْعِ مِنْ عَرَفَةَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: ’’قَالَتْ قُرَيْشٌ: نَحْنُ قَوَاطِنُ الْبَيْتِ، لَا نُجَاوِزُ الْحَرَمَ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ} [البقرة: 199] ‘‘

ترجمہ Book - حدیث 3018

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: عرفات سے روانگی حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:قریش کہتے تھے:ہم بیت اللہ کے پاس رہنے والے ہیں۔ہم حرم (کی حدود)سے آگے نہیں جائیں گے‘اس لیے اللہ نے فرمایا: {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ}’’پھر وہاں سے واپس آؤ جہاں سے(دوسرے)لوگ واپس آئیں۔‘‘
تشریح : 1۔حج کے لیے عرفات جانا ضروری ہے۔ 2۔شریعت میں اپنی طرف سے مسائل بنالینا درست نہیں۔ 3۔حرم کے رہنے والوں کے لیے جو احکام دوسروں سے الگ ہیں’وہ واضح کردیے گئے ہیں‘مثلاً: حج تمتع کی قربانی یا اس کے متبادل کے طور پر دس روزے رکھنے کا اہل حرم کے لیے نہیں۔(البقرة٢:١٩٢) 1۔حج کے لیے عرفات جانا ضروری ہے۔ 2۔شریعت میں اپنی طرف سے مسائل بنالینا درست نہیں۔ 3۔حرم کے رہنے والوں کے لیے جو احکام دوسروں سے الگ ہیں’وہ واضح کردیے گئے ہیں‘مثلاً: حج تمتع کی قربانی یا اس کے متبادل کے طور پر دس روزے رکھنے کا اہل حرم کے لیے نہیں۔(البقرة٢:١٩٢)