Book - حدیث 3008

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْغُدُوِّ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ فَمِنَّا مَنْ يُكَبِّرُ وَمِنَّا مَنْ يُهِلُّ فَلَمْ يَعِبْ هَذَا عَلَى هَذَا وَلَا هَذَا عَلَى هَذَا وَرُبَّمَا قَالَ هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ وَلَا هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 3008

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: منیٰ سے عرفا ت کی طرف روانگی حضرت انس ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ اس دن(9ذوالحجہ کو)منیٰ سے عرفہ کی طرف روانہ ہوئے۔ہم میں سے کوئی تکبیرات پکار رہا تھا اور کوئی لبیک پکار رہا تھا۔نہ اس پر تنقید کرتا تھا نہ وہ اس پر۔یا یہ فرمایا:نہ یہ ان پر تنقید کرتے تھے نہ وہ ان پر۔
تشریح : 1۔منی سے عرفات جاتے وقت لبیک پکارنا بھی جائز ہے اور تکبیرات کہنا بھی۔ 2۔یہ بھی درست ہے کہ آدمی کچھ دیر لبیک پڑھے اور کچھ دیر تکبیرات کہے۔ 1۔منی سے عرفات جاتے وقت لبیک پکارنا بھی جائز ہے اور تکبیرات کہنا بھی۔ 2۔یہ بھی درست ہے کہ آدمی کچھ دیر لبیک پڑھے اور کچھ دیر تکبیرات کہے۔