كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ ثُمَّ غَدَا إِلَى عَرَفَةَ
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: منیٰ کی طرف روانگی
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ترویہ کے دن (8 ذوالحجہ کو)ظہر عصر مغرب عشاء اور فجر(9 ذوالحجہ کو)منیٰ میں ادا کیں پھر عرفہ کی طرف روانہ ہوئے۔
تشریح :
رسول اللہﷺ منی سے عرفات کی طرف سورج نکلنے کے بعد روانہ ہوئے اور مقام نمرہ پر جاکر ٹھہرگئے۔سورج ڈھلنے پر نمرہ سے روانہ ہوکر عرفات تشریف لے گئے۔(سنن ابن ماجه حديث:٣-٧٤)
رسول اللہﷺ منی سے عرفات کی طرف سورج نکلنے کے بعد روانہ ہوئے اور مقام نمرہ پر جاکر ٹھہرگئے۔سورج ڈھلنے پر نمرہ سے روانہ ہوکر عرفات تشریف لے گئے۔(سنن ابن ماجه حديث:٣-٧٤)