Book - حدیث 2991

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَيَانٍ وَجَابِرٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ قَالَ قَالَ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً

ترجمہ Book - حدیث 2991

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنا حضرت وہب بن خنبشؓ سے روایت ہے رسو ل اللہ ﷺ نے فر یا : رمضان میں ایک عمرہ ایک حج کے برا بر ہے ۔
تشریح : 1۔ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔ 2۔ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔ 3۔یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔ تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔ 1۔ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔ 2۔ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔ 3۔یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔ تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔