كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا خَلَّادٌ الصَّفَّارُ عَنْ الْحَكَمِ النَّصَرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرُ مَا بَيْنَ الْجِنِّ وَعَوْرَاتِ بَنِي آدَمَ إِذَا دَخَلَ الْكَنِيفَ أَنْ يَقُولَ بِسْمِ اللَّهِ
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں
باب: بیت الخلاء میں جاتے وقت آدمی کیا کہے؟
سیدنا علی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ بنی آدم( انسانوں) کے پردے کے اعضاء اور جنوں کی نظروں کے درمیان یہ چیز پردہ بن جاتی ہے کہ جب کوئی بیت الخلاء میں داخل ہو تو بِسْمِ اللہ کہے۔
تشریح :
اس روایت کی صحت وضعف میں اختلاف ہے۔ہمارے فاضل محقق شیخ علی زئی اور سنن ابن ماجہ کے ایک دوسرے معروف ڈاکٹر بشار عواد کے نزدیک یہ ضعیف اور احمد شاکرمصری اور شیخ البانیؒ کے نزدیک صحیح ہے۔(سنن ابن ماجہ بہ تحقیق الدکتوربشار عواد)
2۔مذکورہ بالا دعا کت ساتھ بسم اللہ بھی کہنا چاہیے یا پہلے بسم اللہ کہہ کر دعا پڑھ لے،
3۔جن ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔ان کے شر سے بچاؤ کے لیے ہم وہ طریقے اختیار نہیں کرسکتے جو برے انسانوں کے شر سے بچاؤ کے لیے اختیار کرتے ہیں اس لیے اللہ تعالی نے ہمیں ان کی شرارتوں سے بچاؤ کے لیے یہ روحانی ذرائع دیے ہیں۔ان سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
4۔ بسم اللہ کہنے سے سے جن انسان کے اعصائے مستورہ کو نہیں دیکھ سکتے۔جس طرح انسانوں کی نظروں سے بچنے لے لیے بہت الخلاء میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اسی طرح جنوں کی نظروں سے بچنے کے لیے بسم اللہ کہنا بھی ضروری ہے۔