Book - حدیث 2960

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الطَّوَافِ صحیح حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ لَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ طَوَافِ الْبَيْتِ أَتَى مَقَامَ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مَقَامُ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ الَّذِي قَالَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى قَالَ الْوَلِيدُ فَقُلْتُ لِمَالِكٍ هَكَذَا قَرَأَهَا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى قَالَ نَعَمْ

ترجمہ Book - حدیث 2960

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: طواف کعبہ کے بعد دو رکعت نما ز ادا کرنا حضرت جابر ؓسے روایت ہے‘انہوں نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ جب بیت اللہ کے طواف سے فارغ ہوئے تو مقا م ابرا ہیم پر تشریف لے گئے ۔حضرت عمر ؓ نے عرض کیا :اللہ کے رسول !یہ ہمارے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقام ہے جس کے بارے میں اللہ سبحا نہ وتعالیٰ نے فرمایا [واتخذوا من مقام ابراہیم مصلیٰ]‘‘ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ بنا ؤ۔‘‘حضرت ولید بن مسلم ؓ بیا ن کرتے ہیں :میں نے امام مالک ؓ سے دریافت کیا :کیا (آپ استاد حضرت جعفر بن محمد نے)یہ آیت اسی طرح پڑھی تھی(واتخذو )انہوں نے فرمایا :ہاں۔
تشریح : 1۔ مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ شریف کو تعمیر کیا تھا۔ 2۔ولید بن مسلم نے امام مالک سے آیت کی قرات کے متعلق دریافت فرمایاکیونکہ اس آیت کی دوسری قرات بھی ہے جو اس طرح ہے(واتخذوا من مقام ابراهيم مصلي) ( صیغہ امر کے بجائے صیغہ ماضی کے ساتھ) اس صورت میں آیت کا ترجمہ اس طرح ہوگا: اور لوگوں نے (اللہ کے حکم سے)ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ بنالیا۔ یعنی سابقہ شریعت میں بھی یہ حکم موجود تھا۔ 1۔ مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ شریف کو تعمیر کیا تھا۔ 2۔ولید بن مسلم نے امام مالک سے آیت کی قرات کے متعلق دریافت فرمایاکیونکہ اس آیت کی دوسری قرات بھی ہے جو اس طرح ہے(واتخذوا من مقام ابراهيم مصلي) ( صیغہ امر کے بجائے صیغہ ماضی کے ساتھ) اس صورت میں آیت کا ترجمہ اس طرح ہوگا: اور لوگوں نے (اللہ کے حکم سے)ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ بنالیا۔ یعنی سابقہ شریعت میں بھی یہ حکم موجود تھا۔