Book - حدیث 2959

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الطَّوَافِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْعَبْدِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي عِنْدَ الْمَقَامِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا

ترجمہ Book - حدیث 2959

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: طواف کعبہ کے بعد دو رکعت نما ز ادا کرنا حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے کعبہ کے گرد سات چکر لگائے‘پھردو رکعتیں پڑھیں ۔(امام) وکیع نے فر یا:مقام ابراہیم کے پاس۔پھر(مسجد سے) نکل کر صفا کی طرف تشریف لے گئے۔
تشریح : 1۔طواف کعبہ سات چکروں سے پورا ہوتا ہے۔ 2۔طواف کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنی چاہیے۔ 3۔طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے قریب ادا کرنا سنت ہے۔اگر وہاں جگہ نہ ہوتو مسجد حرام میں کسی اور مناسب جگہ پر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ 4۔بعض لوگ لاعلمی کی وجہ سے مقام ابراہیمی کی طرف منہ کرتے ہیں اگرچہ کعبہ کی طرف رخ نہ رہے یہ غلط ہے۔نماز کے لیے کعبہ کی طرف منہ کرنا چاہیے ۔مقام ابراہیم سامنے ہو یا نہ ہو۔ 5۔صفا اور مروہ کے درمیان سعی طواف کعبہ کے بعد کی جاتی ہے۔ 1۔طواف کعبہ سات چکروں سے پورا ہوتا ہے۔ 2۔طواف کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنی چاہیے۔ 3۔طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے قریب ادا کرنا سنت ہے۔اگر وہاں جگہ نہ ہوتو مسجد حرام میں کسی اور مناسب جگہ پر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ 4۔بعض لوگ لاعلمی کی وجہ سے مقام ابراہیمی کی طرف منہ کرتے ہیں اگرچہ کعبہ کی طرف رخ نہ رہے یہ غلط ہے۔نماز کے لیے کعبہ کی طرف منہ کرنا چاہیے ۔مقام ابراہیم سامنے ہو یا نہ ہو۔ 5۔صفا اور مروہ کے درمیان سعی طواف کعبہ کے بعد کی جاتی ہے۔