كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ اسْتِلَامِ الْحَجَرِ صحیح حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الرَّازِيُّ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَأْتِيَنَّ هَذَا الْحَجَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ يَشْهَدُ عَلَى مَنْ يَسْتَلِمُهُ بِحَقٍّ
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: حجرا سود کو بو سہ دینا
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے‘رسول اللہﷺنے فرمایا:’’قیامت کے دن یہ پتھر(حجر اسود)ضرور اس حال میں حاضرہو گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ د یکھے گا ‘اوراس کی زبان ہو گی جس سے وہ بولے گا۔جس نے اسے حق کے ساتھ چو ہو گا اس کے حق میں گواہی دے گا۔‘‘
تشریح :
1۔حجر اسود کو بوسہ دینے میں بہت ثواب ہے اس لیے اگر بوسہ دینا ممکن ہو توضرور بوسہ دینا چاہیے۔
2۔قیامت کے حالات دنیا کے حالات سے مختلف ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اشارہ دنیا میں فائدہ دینے کے بارے میں ہے۔اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اشارہ آخرت کے بارے میں ہے جب بے جان چیزیں بھی نیکیوں کے حق میں اور بدکاروں کے خلاف گواہی دیں گی۔
3۔حق کے ساتھ بوسہ دینا یعنی عقیدہ توحید پر قائم رہتے ہوئے اور شرک سے اجتناب کرتے ہوئے بوسہ دینا مراد ہے کیونکہ کفر اور شرک اکبر کی موجودگی میں بڑی سے بڑی نیکی کالعدم ہوجاتی ہے۔