Book - حدیث 2940

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ دُخُولِ مَكَّةَ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا وَإِذَا خَرَجَ خَرَجَ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى

ترجمہ Book - حدیث 2940

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: مکہ مکرمہ میں داخلہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺمکہ میں ثنیہ علیا سے دا خل ہوتے تھے ۔اور جب (مکہ شریف سے)با ہر نکلتے توثنیہ سفلیٰ س ے باہر نکلتے تھے۔
تشریح : 1۔ثنيه پہاڑوں کے درمیان گھاٹی یا راستے کو کہتے ہیں۔ 2۔ثنيه عليا (اوپر والی گھاٹی)سے مراد وہ بلند گھاٹی ہے جو مکہ کی شمالی سمت جنت المعلی کی طرف ہے۔اس کا نام كداء اورحجون ہے۔ 3۔ثنيه سفلي(نیچےوالی گھاٹی) سے مراد وہ پہاڑی راستہ ہےجو جبل قعیقعان کی طرف ہے۔اسے كدي بھی کہتے ہیں۔(فتح الباري الحج‘باب41)یہ باب بنی شیبہ کی طرف ہے 1۔ثنيه پہاڑوں کے درمیان گھاٹی یا راستے کو کہتے ہیں۔ 2۔ثنيه عليا (اوپر والی گھاٹی)سے مراد وہ بلند گھاٹی ہے جو مکہ کی شمالی سمت جنت المعلی کی طرف ہے۔اس کا نام كداء اورحجون ہے۔ 3۔ثنيه سفلي(نیچےوالی گھاٹی) سے مراد وہ پہاڑی راستہ ہےجو جبل قعیقعان کی طرف ہے۔اسے كدي بھی کہتے ہیں۔(فتح الباري الحج‘باب41)یہ باب بنی شیبہ کی طرف ہے