Book - حدیث 2909

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَخِيهِ الْفَضْلِ أَنَّهُ كَانَ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ النَّحْرِ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَرْكَبَ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكِ دَيْنٌ قَضَيْتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2909

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: زند ہ آدمی کی طرف سے حج بدل کرنا جب اسے ( خود حج کرنے کی ) طاقت نہ ہو حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے اپنے بھائی حضرت فضل بن عباس ؓ سے روایت کی کہ قربانی کے دن وہ رسول اللہ ﷺکے پیچھے (اونٹنی پر)سوار تھے۔قبیلہ خثعم کی ایک خاتون نے حاضر ہو کر عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول!اللہ نے بندوں پر حج کا جو فریضہ عائد کیا ہے‘وہ میرے والد پر اس حال میں لازم ہوا ہے کہ وہ بہت بوڑھے ہو گئے ہیں‘سوار نہیں ہو سکتے۔کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟آپ نےفرمایا:’’ہاں۔اگر تمہارے والد پر قرض ہوتا تو تم اسے ادا کرتیں(اسی طرح اللہ کا قرض بھی ادا کرو)۔‘‘