كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ ضعیف الإسناد حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحُجَّ إِلَّا مُعْتَرِضًا فَصَمَتَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: زند ہ آدمی کی طرف سے حج بدل کرنا جب اسے ( خود حج کرنے کی ) طاقت نہ ہو حضرت حصین بن عوف ؓ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:میں نے کہا :اے اللہ کے رسول !میرے والد پر حج فرض ہو گیا ہے۔وہ حج نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ انھیں سواری پر باندھ دیا جائے۔نبیﷺ کچھ دیر خاموش رہے‘پھر فرمایا:’’اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔‘‘