Book - حدیث 2906

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ قَالَ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ

ترجمہ Book - حدیث 2906

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: زند ہ آدمی کی طرف سے حج بدل کرنا جب اسے ( خود حج کرنے کی ) طاقت نہ ہو حضرت ابو زرین عقیلی ؓ سے روایت ہے ‘انھوں نے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:اے اللہ کے رسول!میرے والد بہت بوڑھے ہیں‘نہ حج اور عمر ہ ادا کر سکتے ہیں اور نہ سواری پر سوار ہو سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا :’’اپنے والد کی طرف سے حجو عمرہ کرو۔‘‘
تشریح : 1۔اگر انتہائی بوڑھے ادمی کے پاس سفر حج مہیا ہو تو اس پر بھی حج فرض ہوجاتا ہے۔ 2۔جس شخص بڑھاپے کی وجہ سے سفر نہ کرسکتا ہوتو اس کی طرف سے حج بدل کرنا چاہیے۔ 3۔عمرے میں بھی نیابت درست ہے۔ 1۔اگر انتہائی بوڑھے ادمی کے پاس سفر حج مہیا ہو تو اس پر بھی حج فرض ہوجاتا ہے۔ 2۔جس شخص بڑھاپے کی وجہ سے سفر نہ کرسکتا ہوتو اس کی طرف سے حج بدل کرنا چاہیے۔ 3۔عمرے میں بھی نیابت درست ہے۔