Book - حدیث 2905

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ ضعیف الإسناد حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْغَوْثِ بْنِ حُصَيْنٍ رَجُلٌ مِنْ الْفُرْعِ أَنَّهُ اسْتَفْتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَجَّةٍ كَانَتْ عَلَى أَبِيهِ مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَلِكَ الصِّيَامُ فِي النَّذْرِ يُقْضَى عَنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 2905

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: فوت شدہ کی طر ف سے حج کرنا حضرت ابو غوث بن حصین ؓ جو مقام فرغ کے رہنے والے تھے‘ان سے روایت ہے‘انھوں نے نبیﷺسے قتویٰ پوچھا کہ ان کے والد کے ذمہ حج تھا اور حج کیے بغیر فوت ہو گئے ہیں۔نبیﷺ نے فرمایا:اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔‘‘اور نبیﷺ نے فرمایا:’’نذر کے روزں کا بھی یہی حکم ہے کہ اس کی طرف سے ادا کیے جائیں۔‘‘