Book - حدیث 290

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ السِّوَاكِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ قُلْتُ أَخْبِرِينِي بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ قَالَتْ كَانَ إِذَا دَخَلَ يَبْدَأُ بِالسِّوَاكِ

ترجمہ Book - حدیث 290

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: مسواک کا بیان سیدنا شریح بن ہانی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے سیدہ عائشہ ؓا سے عرض کیا: مجھے یہ بتایئے کہ رسول ﷺ جب( باہر سے) آپ کے پاس آتے تو سب سے پہلے کیا کرتے تھے؟ ام المؤمنین ؓا نے فرمایا: نبی ﷺ جب گھر میں تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔
تشریح : اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺنماز کے اوقات کے علاوہ بھی مسواک کا اہتمام فرماتے تھے 2۔بعض فقہا نے کچھ ایسی شرائط لگائی ہیں جو کسی دلیل سے ثابت نہیں،مثلاً مسواک کا ایک بالشت ہونا یا پانی کے بغیر مسواک نہ کرنا وغیرہ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺنماز کے اوقات کے علاوہ بھی مسواک کا اہتمام فرماتے تھے 2۔بعض فقہا نے کچھ ایسی شرائط لگائی ہیں جو کسی دلیل سے ثابت نہیں،مثلاً مسواک کا ایک بالشت ہونا یا پانی کے بغیر مسواک نہ کرنا وغیرہ۔