Book - حدیث 2899

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمَرْأَةِ، تَحُجُّ بِغَيْرِ وَلِيٍّ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَاحِدٍ لَيْسَ لَهَا ذُو حُرْمَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 2899

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: محرم کر بغیر عورت کا حج حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے‘نبی ﷺ نے فرمایا:’’جو عورت اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے ایک دن کا سفر کرنا حلال نہیں جب کہ اس کے ساتھ محرم نہ ہو‘‘
تشریح : 1،عورت کو خاوند یا محرم کے بغیر طویل سفر نہیں کرنا چاہیے۔ 2۔چھوٹا سفر جیسے قریب کے گاؤں میں جانا یا شہر کے ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانا بغیر محرم کے جائز ہےبشرطیکہ کسی قسم کے فتنےوغیرہ کا کوئی خطرہ موجود نہ ہو پھر بھی بہتر یہی ہے کہ محرم ساتھ ہو۔ 3۔اس پابندی کا مقصد عورت کی عفت وعصمت اور عزت وحرمت کی حفاظت ہے۔ 4۔محرم سے مراد وہ مرد ہے جس سے عورت کا نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو خواہ یہ رشتہ نسب سے ہو یا رضاعت سے یا مصاہرت سے ۔ان رشتوں کی تفصیل كتاب النكاح باب:٣٤میں بیان ہوچکی ہے 1،عورت کو خاوند یا محرم کے بغیر طویل سفر نہیں کرنا چاہیے۔ 2۔چھوٹا سفر جیسے قریب کے گاؤں میں جانا یا شہر کے ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانا بغیر محرم کے جائز ہےبشرطیکہ کسی قسم کے فتنےوغیرہ کا کوئی خطرہ موجود نہ ہو پھر بھی بہتر یہی ہے کہ محرم ساتھ ہو۔ 3۔اس پابندی کا مقصد عورت کی عفت وعصمت اور عزت وحرمت کی حفاظت ہے۔ 4۔محرم سے مراد وہ مرد ہے جس سے عورت کا نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو خواہ یہ رشتہ نسب سے ہو یا رضاعت سے یا مصاہرت سے ۔ان رشتوں کی تفصیل كتاب النكاح باب:٣٤میں بیان ہوچکی ہے