Book - حدیث 2889

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ

ترجمہ Book - حدیث 2889

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: حج اور عمرے کی فضیلت حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نےفرمایا:جوشخص اس گھر(کعبہ شریف) کاحج کرے اور(حج کےدوران میں)بے ہودہ گوئی نہ کرے اورگناہ نہ کرےوہ واپس آتا ہے اس طرح(گناہوں سے پاک) ہوتا ہے جیسے وہ اپنی ماں سے پیدا ہوتے وقت تھا۔
تشریح : 1۔بے ہودہ گوئی سے مراد فحش کلمات یا فحش حرکات ہیں۔حج کے سفر میں جب خاوند اپنی بیوی سے بے تکلفی والی ایسی حرکت نہیں کرسکتا جو عام حالات میں اس کے لیے جائز ہے تو اجنبی عورت کی طرف غلط نگاہ سے دیکھنا اس کے لیے کیوں کر جائز ہوگا؟ 2۔احرام کھولنے کے بعد مرد کے لیے بیوی کے ساتھ اختلاط جائز ہوتا ہے 3۔انسان گناہوں سے پاک ہوتا ہے۔اور بالغ ہونے تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے ۔یہودونصاری کا یہ عقیدہ غلط ہے کہ انسان گناہ گار پیدا ہوتا ہے۔ 1۔بے ہودہ گوئی سے مراد فحش کلمات یا فحش حرکات ہیں۔حج کے سفر میں جب خاوند اپنی بیوی سے بے تکلفی والی ایسی حرکت نہیں کرسکتا جو عام حالات میں اس کے لیے جائز ہے تو اجنبی عورت کی طرف غلط نگاہ سے دیکھنا اس کے لیے کیوں کر جائز ہوگا؟ 2۔احرام کھولنے کے بعد مرد کے لیے بیوی کے ساتھ اختلاط جائز ہوتا ہے 3۔انسان گناہوں سے پاک ہوتا ہے۔اور بالغ ہونے تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے ۔یہودونصاری کا یہ عقیدہ غلط ہے کہ انسان گناہ گار پیدا ہوتا ہے۔