Book - حدیث 2878

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ السَّبَقِ وَالرِّهَانِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْحَكَمِ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ

ترجمہ Book - حدیث 2878

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: گھوڑ دوڑ کی انعا می رقم کا بیا ن حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنے فرمایا:دوڑ صرف اونٹ گھوڑے کی ہوتی ہے۔
تشریح : 1۔(حافر) اس کھر کو کہتے ہیں جو آگے سے دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا جیسے گھوڑے گدھے یا خچر کا کھر ہوتا ہے۔یہاں مراد وہ جانور ہیں جن کا اس طرح کا کھر ہوتا ہے۔ 2۔گھوڑے جہاد میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے ان کی تربیت اور دیکھ بھال کی ترغیب کے لیے ان کی دوڑ کے مقابلے کرائے جا سکتے ہیں۔دوسری احادیث سے پیدل دوڑ تیر اندازی اور کشتی کے مقابلوں کا ثبوت بھی ملتا ہے لہذا ہر اس کھیل کی حوصلہ افزائی کرنے کا جواز ہے جس سے جہاد میں مدد ملے۔دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا وقت دولت اور صلاحیتوں کاضیاع ہے اس لیے ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 3۔فی سبیل اللہ مال خرچ کرنے میں اور علم و تعلیم میں مسابقت شرعاً مستحسن ہے۔(سنن ابن ماجه حديث :٨-٤٢) اس لیے تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن تجوید حفظ حدیث حسن قرات نعت رسول اور مختلف دینی موضوعات پر تقریر وتحریرکے مقابلے منعقد کرانا اور ان میں سبقت حاصل کرنے والوں کو انعام دینا درست ہے۔کیونکہ اس سے دینی علوم کے حصول کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ ایک قسم کا علمی جہاد ہے۔ 1۔(حافر) اس کھر کو کہتے ہیں جو آگے سے دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا جیسے گھوڑے گدھے یا خچر کا کھر ہوتا ہے۔یہاں مراد وہ جانور ہیں جن کا اس طرح کا کھر ہوتا ہے۔ 2۔گھوڑے جہاد میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے ان کی تربیت اور دیکھ بھال کی ترغیب کے لیے ان کی دوڑ کے مقابلے کرائے جا سکتے ہیں۔دوسری احادیث سے پیدل دوڑ تیر اندازی اور کشتی کے مقابلوں کا ثبوت بھی ملتا ہے لہذا ہر اس کھیل کی حوصلہ افزائی کرنے کا جواز ہے جس سے جہاد میں مدد ملے۔دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا وقت دولت اور صلاحیتوں کاضیاع ہے اس لیے ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 3۔فی سبیل اللہ مال خرچ کرنے میں اور علم و تعلیم میں مسابقت شرعاً مستحسن ہے۔(سنن ابن ماجه حديث :٨-٤٢) اس لیے تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن تجوید حفظ حدیث حسن قرات نعت رسول اور مختلف دینی موضوعات پر تقریر وتحریرکے مقابلے منعقد کرانا اور ان میں سبقت حاصل کرنے والوں کو انعام دینا درست ہے۔کیونکہ اس سے دینی علوم کے حصول کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ ایک قسم کا علمی جہاد ہے۔