Book - حدیث 2872

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْوَفَاءِ بِالْبَيْعَةِ صحیح متواتر حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْصَبُ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ

ترجمہ Book - حدیث 2872

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: بیعت پرقائم رہنا حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا :ہر عہد شکن کے لیے قیامت کےدن جھنڈا نصب کیا جائےگا اور کہا جائے گا یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔
تشریح : 1۔ شرعی حکمران اور خلیفہ کی بیعت کرنے کے بعد اسے توڑدینا بہت بڑا گناہ ہے۔ 2۔قیامت کے دن ایسے مجرم کی بہت زیادہ بدنامی اور رسوائی ہوگی۔ 3۔جھنڈ ا دور سے نظر آجانے والی چیز ہے اس لیے شرعی خلیفہ کے باغی کی بہت زیادہ تشہیر ہوگی۔دور سے دیکھ کر لوگ کہیں گے :یہ شخص غدار تھا۔یہ جھنڈا اس کی غداری کا اعلان ہے۔ 4۔بعض گناہوں کی سزا جہنم میں جانے سے پہلے محشر کے میدان میں ہی مل جائے گی۔ 1۔ شرعی حکمران اور خلیفہ کی بیعت کرنے کے بعد اسے توڑدینا بہت بڑا گناہ ہے۔ 2۔قیامت کے دن ایسے مجرم کی بہت زیادہ بدنامی اور رسوائی ہوگی۔ 3۔جھنڈ ا دور سے نظر آجانے والی چیز ہے اس لیے شرعی خلیفہ کے باغی کی بہت زیادہ تشہیر ہوگی۔دور سے دیکھ کر لوگ کہیں گے :یہ شخص غدار تھا۔یہ جھنڈا اس کی غداری کا اعلان ہے۔ 4۔بعض گناہوں کی سزا جہنم میں جانے سے پہلے محشر کے میدان میں ہی مل جائے گی۔