Book - حدیث 2862

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ طَاعَةِ الْإِمَامِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى الرَّبَذَةِ وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَإِذَا عَبْدٌ يَؤُمُّهُمْ فَقِيلَ هَذَا أَبُو ذَرٍّ فَذَهَبَ يَتَأَخَّرُ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَسْمَعَ وَأُطِيعَ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا مُجَدَّعَ الْأَطْرَافِ

ترجمہ Book - حدیث 2862

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: اما م کی اطا عت حضرت عبداللہ بن صامت ؓ سے روایت ہےکہ حضرت ابوذر ؓربذہ تشریف تو نماز کی اقامت ہوچکی تھی اورایک غلام نماز کی اقامت کرارہا تھا۔(اسے)کہا گیا:یہ ابوذر ﷜(آگئے ہیں۔وہ پیچھے ہٹنے لگا(تاکہ ابوذر ﷜نماز پڑھائیں)تو ابوذد نے فرمایا:میرے خلیلﷺنے مجھے وصیت کی ہےکہ میں سنو اور مانوں اگرچہ(حاکم)ناک کٹا حبشی غلام ہی ہو۔
تشریح : 1۔مسلمان حاکم کی اطاعت ضروری ہے۔ 2۔اسلامی حکومت میں عہدہ اہلیت وقابلیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے رنگ ونسل یا ظاہری حسن جمال کی بنیاد پر نہیں۔ 3۔حکمرانوں کا فرض ہے کہ اسلامی سلطنت کا نظم ونسق احکام شریعت کے مطابق چلائیں ورنہ خلاف شریعت حکم تسلیم کرنے سے انکار کیا جاسکتا ہے۔اور اسے بغاوت قرار نہیں دیا جائے گا۔ 4۔عالم کا احترام کرنا چاہیے۔ 5۔ عالم کے احترام میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اس کی موجودگی میں کم درجے کا عالم نماز نہ پڑھائے۔ 6۔عالم کی اجازت سے کم درجے کا شخص بھی نماز پرھا سکتا ہے۔ 7۔حاکم اپنے عہدے کی بناء پر نماز کا امام بننے کا حق رکھتا ہے۔ 8۔مسلمانوں میں اجتماعی ڈسپلن قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔ 1۔مسلمان حاکم کی اطاعت ضروری ہے۔ 2۔اسلامی حکومت میں عہدہ اہلیت وقابلیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے رنگ ونسل یا ظاہری حسن جمال کی بنیاد پر نہیں۔ 3۔حکمرانوں کا فرض ہے کہ اسلامی سلطنت کا نظم ونسق احکام شریعت کے مطابق چلائیں ورنہ خلاف شریعت حکم تسلیم کرنے سے انکار کیا جاسکتا ہے۔اور اسے بغاوت قرار نہیں دیا جائے گا۔ 4۔عالم کا احترام کرنا چاہیے۔ 5۔ عالم کے احترام میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اس کی موجودگی میں کم درجے کا عالم نماز نہ پڑھائے۔ 6۔عالم کی اجازت سے کم درجے کا شخص بھی نماز پرھا سکتا ہے۔ 7۔حاکم اپنے عہدے کی بناء پر نماز کا امام بننے کا حق رکھتا ہے۔ 8۔مسلمانوں میں اجتماعی ڈسپلن قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔