Book - حدیث 2853

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ النَّفْلِ صحيح، دون الموقوف على جد عمرو حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ أَنْبَأَنَا رَجَاءُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ لَا نَفَلَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ الْمُسْلِمُونَ قَوِيُّهُمْ عَلَى ضَعِيفِهِمْ. قَالَ رَجَاءٌ فَسَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى يَقُولُ لَهُ حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَّلَ فِي الْبَدْأَةِ الرُّبُعَ وَحِينَ قَفَلَ الثُّلُثَ فَقَالَ عَمْرٌو أُحَدِّثُكَ عَنْ أَبِي عَنْ جَدِّي وَتُحَدِّثُنِي عَنْ مَكْحُولٍ.

ترجمہ Book - حدیث 2853

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: (غنیمت کے حصے کے علا وہ ) زاہد انعا م حضرت رجاء بن ابو سلمہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں عمرو بن شعیب نے اپنے والد کے واسطے سے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے بعدکوئی زائد انعام نہیں۔قوی مسلمان ضعیف مسلمانوں کو بھی (غنیمت میں سے) حص ہ دیں۔ رجاءبن ابوسلمہ فرماتے ہیں:میں نےسنا کہ سلیمان بن موسیٰ ؓ انھیں(عمروبن شعیب ؓ کو)کہہ رہے تھے:مجھے مکحول نےحبیب بن مسلمہ حدیث سنائی کہ نبی ﷺنے شروع میں چوتھائی اور واپسی میں تہا ئی انعام عطا فرمایا۔عمروبن شعیب ؓ نے فرمایا میں تمہیں اپنے والد کی اپنے داد سے روایت سنا رہا ہوں اور تم مجھے مکحول کی روایت سنا رہے ہو؟