Book - حدیث 2848

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْغُلُولِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ بِخَيْبَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَأَنْكَرَ النَّاسُ ذَلِكَ وَتَغَيَّرَتْ لَهُ وُجُوهُهُمْ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ زَيْدٌ فَالْتَمَسُوا فِي مَتَاعِهِ فَإِذَا خَرَزَاتٌ مِنْ خَرَزِ يَهُودَ مَا تُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 2848

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: مال غنیمت میں خیا نت حضرت زید بن خالد جہنی ؓ سےروایت ہے انھوں نے فرمایا:قبیلہ اشجع کا ایک آدمی خبیر میں(جنگ کے دوران میں )فوت ہوگیا۔نبی ﷺ نے فرمایا اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔لوگوںکو اس پرتعجب ہوا اور چہروں پر حیرت کے آقار ظا ہر ہوئے۔نبیﷺ نے یہ دیکھا تو فرمایا تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں(جہاد میں غنیمت میں )خیانت کی ہے۔ حضرت زید ؓ نےفرمایا:صحابہ نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے چند مٹکے ملے جن کی قیمت دو درہم کےبرابر بھی نہیں تھی۔