Book - حدیث 2840

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْغَارَةِ، وَالْبَيَاتِ، وَقَتْلِ النِّسَاءِ، وَالصِّبْيَانِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ

ترجمہ Book - حدیث 2840

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: حملہ کرنا ’ شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:نبیﷺکے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر ﷜کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنوفزارہ کے ایک چشمے پرپہنچے اور رات کاآخری حصہ وہاں ٹھرے رہے۔جب صبح ہوئی تو ہم نے ان بر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کردیا۔وہ نویا سات گھر تھے۔