Book - حدیث 2835

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْمُبَارَزَةِ وَالسَّلَبِ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ وَحَفْصُ بْنُ عَمْرٍو قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ هُوَ يَحْيَى بْنُ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي هَؤُلَاءِ الرَّهْطِ السِّتَّةِ يَوْمَ بَدْرٍ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِنْ نَارٍ إِلَى قَوْلِهِ الْحَرِيقِ فِي حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَعُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ اخْتَصَمُوا فِي الْحُجَجِ يَوْمَ بَدْرٍ

ترجمہ Book - حدیث 2835

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: (جنگ کے شروع میں ) انفرادی مقا بلہ اور مقتول کا ذاتی سا ما ن حضرت قیس بن عباد ؓ سےروایت ہے انھوں نے کہا:مین نے حضرت ابوذر ؓ کوقسم کھا کر فرماتے سنا:یہ آیت(هَـٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَ‌بِّهِمْ-------- ان اللہ یعفل مایرید)یہ دونوں مخالف اپنے رب کے بارے اختلاف کرنے والے ہیں --- اللہ تعالیٰ جو چا ہتا ہے کرتا عے۔غزوہ بدر کے دن چھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی۔ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب‘حضرت علی بن ابی طالب اورعبیدہ بن حارث ؓ (ایک طرف )عتبہ بن ربیعہ اورولیدبن عتبہ (دوسری طرف) جنگ بدر کےدن یہ لوگ(حق وباطل کے)دلائل(کوتسلیم کرنے یا نہ کرنے)کی وجہ ایک دوسرے کے مقابل تھے۔
تشریح : 1۔عتبہ شیبہ اور ولید کافروں کے سردار تھے ۔عتبہ حضرت ہندہ رضی اللہ عنہ کا باپ تھا جبکہ حضرت ہندہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کی والدی تھیں۔شیبہ عتبہ کا بھائی تھا اور ولید عتبہ کا بیٹا تھا۔ 2۔حضرت علی رضی اللہ عنہ ابو طالب بن عبد المطلب کے بیٹے تھے اور حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ حارچ بن عبدالمطلب کے بیٹے تھے۔اس طرح یہ دونوں حضرات رسول اللہ ﷺ کے عم زاد ہوئے جب کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ عبد المطلب کے بیٹے اور رسول اللہ ﷺ کے چچا تھے۔ 3۔جہاں ایمان کا معاملہ ہو وہاں خون کے رشتے بھی اہمیت رکھتے۔ 1۔عتبہ شیبہ اور ولید کافروں کے سردار تھے ۔عتبہ حضرت ہندہ رضی اللہ عنہ کا باپ تھا جبکہ حضرت ہندہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کی والدی تھیں۔شیبہ عتبہ کا بھائی تھا اور ولید عتبہ کا بیٹا تھا۔ 2۔حضرت علی رضی اللہ عنہ ابو طالب بن عبد المطلب کے بیٹے تھے اور حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ حارچ بن عبدالمطلب کے بیٹے تھے۔اس طرح یہ دونوں حضرات رسول اللہ ﷺ کے عم زاد ہوئے جب کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ عبد المطلب کے بیٹے اور رسول اللہ ﷺ کے چچا تھے۔ 3۔جہاں ایمان کا معاملہ ہو وہاں خون کے رشتے بھی اہمیت رکھتے۔