Book - حدیث 2828

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ السَّرَايَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا يَوْمَ بَدْرٍ ثَلَاثَ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ عَلَى عِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ مَنْ جَازَ مَعَهُ النَّهَرَ وَمَا جَازَ مَعَهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ

ترجمہ Book - حدیث 2828

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: فوجی دستے حضرت براء بن عازب ؓ سےروایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ باتیں کیا کرتے تھے کہ جنگ بدر میں رسول اللہﷺ کے ساتھی تین سودس سے کچھ زیادہ تھے جتنی تعداد طالوت کےساتھ نہر پار کرنے والوں کی تھی۔ ان کے ساتھ صرف ایمان رکھنے والےنہرسےپار پہنچے تھے۔
تشریح : 1۔ جنگ میں شریک ہونے والے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی تعداد مشہور قول کے مطابق تین سو تیرہ تھی جن میں سے 231 مجاہد انصاری تھے ۔ (ا)۔قبیلہ اوس سے 61 اور قبیلہ خزرج سے 170۔مہاجرین کی تعداد مشہور قول کے مطابق 82 تھی ۔بعض علماء نے 83 یا 82 بیان کی ہے۔اس وجہ سے کل لشکر کی تعداد بھی 314 یا 317 ذکر کی گئی ہے۔ دیکھیے۔(الرحيق المختوم مولانا صفي الرحمن مبارك بوري رحمةالله ) 2۔طالوت اور ان کے ساتھیوں کا واقعہ سورۃ بقرۃ آیت :246 تا 251 میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ 3۔جس طرح حضرت طالوت کا ساتھ دینے والے پکے مومن تھے اسی طرح غزوہ بدر میں شریک ہونے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کامل مومن تھے۔اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے افضل تھے۔ 1۔ جنگ میں شریک ہونے والے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی تعداد مشہور قول کے مطابق تین سو تیرہ تھی جن میں سے 231 مجاہد انصاری تھے ۔ (ا)۔قبیلہ اوس سے 61 اور قبیلہ خزرج سے 170۔مہاجرین کی تعداد مشہور قول کے مطابق 82 تھی ۔بعض علماء نے 83 یا 82 بیان کی ہے۔اس وجہ سے کل لشکر کی تعداد بھی 314 یا 317 ذکر کی گئی ہے۔ دیکھیے۔(الرحيق المختوم مولانا صفي الرحمن مبارك بوري رحمةالله ) 2۔طالوت اور ان کے ساتھیوں کا واقعہ سورۃ بقرۃ آیت :246 تا 251 میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ 3۔جس طرح حضرت طالوت کا ساتھ دینے والے پکے مومن تھے اسی طرح غزوہ بدر میں شریک ہونے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کامل مومن تھے۔اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے افضل تھے۔