Book - حدیث 2826

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ تَشْيِيعِ الْغُزَاةِ وَوَدَاعِهِمْ صحیح حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو مِحْصَنٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَشْخَصَ السَّرَايَا يَقُولُ لِلشَّاخِصِ أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 2826

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: مجا ہدین کو الوداع کہنا حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب لشکر روانہ فرماتے تھے تو روانہ ہونے والے سے فرماتے : «استودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك»’میں تیرا دین ، تیری امانت اور تیرے کام کے انجام کو اللہ کی حفاظت میں دیتا ہوں۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس پر تفصیلی بحث کی ہے۔ؐحققین کی تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الے الصواب معلوم ہوتی ہے لہذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناء پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثيه مسند الامام احمد ١٢١/١١٩/٨) والصحيحه للالباني رقم:١٦ وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكور بشار عواد رقم :٢٨٢٦) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس پر تفصیلی بحث کی ہے۔ؐحققین کی تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الے الصواب معلوم ہوتی ہے لہذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناء پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثيه مسند الامام احمد ١٢١/١١٩/٨) والصحيحه للالباني رقم:١٦ وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكور بشار عواد رقم :٢٨٢٦)