Book - حدیث 2823

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ فِي الْغَزْوِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَنَا سُنَيْدُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيِّ أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ الْبَارِقِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلًا يَسْأَلُ أَبِي عَنْ الرَّجُلِ يَغْزُو فَيَشْتَرِي وَيَبِيعُ وَيَتَّجِرُ فِي غَزْوَتِهِ فَقَالَ لَهُ أَبِي كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ نَشْتَرِي وَنَبِيعُ وَهُوَ يَرَانَا وَلَا يَنْهَانَا

ترجمہ Book - حدیث 2823

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: جنگ کے دوران میں خرید و فروخت حضرت خارجہ بن زید ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ میرے والد( حضرت زیدبن ثابت انصاری﷜) سے پوچھ رہا تھا کہ اگر ایک آدمی جہاد کرے او رغزوے کے دوران میں خریدو فروخت اور تجارت بھی کرے تو کیا حکم ہے؟ میرے والد نے فرمایا: ہم تبوک میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم خرید وفروخت کرتے تھے، رسول اللہﷺ ہمیں دیکھتے تھے اور منع نہیں کرتے تھے۔