Book - حدیث 2819

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ فِي الْحَرْبِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا أَخْرَجَتْ جُبَّةً مُزَرَّرَةً بِالدِّيبَاجِ فَقَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ هَذِهِ إِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ

ترجمہ Book - حدیث 2819

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: جنگ میں ریشمی لبا س پہننا حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے انہوں نے ریشم کے بٹنوں والا ایک جبہ نکالا اور فرمایا: رسول اللہﷺ یہ لباس اس وقت پہنتے تھے جب (جنگ میں) دشمن کے مقابل ہوتے۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے؛تاہم صحیح روایت سے ثابت ہے کہ مردوں کے لیے خالص ریشم کا لباس پہننا حرام ہے۔(صحيح مسلم اللباس والزينه باب تحريم لبس الحرير وغير ذلك لفرجال حديث;٢-٦٨) البتہ کپڑوں کے کناروں ،مثلاً:دامن اور گریبان وغیرہ پر لگانا جائز ہے اوراس کی زیادہ سے زیادہ حد چار انگلیوں کے برابر ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں صراحت موجود ہے۔واللہ اعلم 1۔مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے؛تاہم صحیح روایت سے ثابت ہے کہ مردوں کے لیے خالص ریشم کا لباس پہننا حرام ہے۔(صحيح مسلم اللباس والزينه باب تحريم لبس الحرير وغير ذلك لفرجال حديث;٢-٦٨) البتہ کپڑوں کے کناروں ،مثلاً:دامن اور گریبان وغیرہ پر لگانا جائز ہے اوراس کی زیادہ سے زیادہ حد چار انگلیوں کے برابر ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں صراحت موجود ہے۔واللہ اعلم