كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الرَّمْيِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صحیح حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ أَلَا وَإِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل
باب: اللہ کی راہ میں تیر چلانا
حضرت عقبہ بن عامرجہنی ؓ سےر وایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کو منبر پر یہ آیت تلاوت کرتے سنا:﴿وَأَعِدّوا لَهُم مَا استَطَعتُم مِن قُوَّةٍ﴾دشمن کے مقابلے کے لیے جتنی ہوسکے طاقت تیار رکھو۔ پھر تین بار فرمایا : ’ خبردار ! طاقت سے مرادتیر اندازی ہے۔
تشریح :
1۔مسلمان کو کافروں کے مقابلے میں ہر قسم کے اسلحے میں برتر ہونا چاہیے۔
2۔(رمي)کے اصل معنی پھینکنے کے ہیں۔دور نبوت میں صرف تیر ہی دور سے پھینک کر استعمال کیا جانےوالا ہتھیار تھا اس لیے اس کا ترجمہ تیر اندازی کیاجاتا ہے تاہم اصل لغوی معنی کے لحاظ سے ہر قسم کی رائفل بندوق کلاشنکوف توپ اور میزائل وغیرہ اس میں شامل ہیں۔
3۔مسلمانوں کو اپنے دفاع کے لیے اس قسم کے اسلحے پر خاص توجہ دینی چاہیے جسے دور سے پھینکا جاتا ہے اور اسے پھینکنے کے آلات (راکٹ لانچر اور بمبار طیارے وغیرہ ) بھی تیار کرنے چاہییں۔