كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ السِّلَاحِ ضعیف الإسناد حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كَانَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ إِذَا غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَ مَعَهُ رُمْحًا فَإِذَا رَجَعَ طَرَحَ رُمْحَهُ حَتَّى يُحْمَلَ لَهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ لَأَذْكُرَنَّ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَفْعَلْ فَإِنَّكَ إِنْ فَعَلْتَ لَمْ تُرْفَعْ ضَالَّةً
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: ہتھیا روں کا بیان حضرت علی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت مغیرہ بن شعبہ جب نبی ﷺ کی معیت میں جہاد کے لیے تشریف لے جاتے تو اپنے ساتھ نیزہ بھی اٹھا کر لے جاتے۔ جب واپس ہوتے تو نیزہ وہیں پھینک دیتے، اس خیال سے کہ کوئی اٹھا کر لے آئےگا۔ حضرت علی نے فرمایا: میں یہ بات رسول اللہﷺ کو بتاؤں گا۔ نبیﷺ نے ( حضرت مغیرہ سے) فرمایا: ایسا نہ کرو، اگر تم ایسا کروگے تو واقعتاً گمشدہ چیز بھی کوئی نہیں اٹھائے گا۔