Book - حدیث 2802

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ فَضْلِ الشَّهَادَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حسن صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَبِشْرُ بْنُ آدَمَ قَالُوا حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَجِدُ الشَّهِيدُ مِنْ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مِنْ الْقَرْصَةِ

ترجمہ Book - حدیث 2802

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ کی راہ میں شہید ہونے کی فضیلت حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: شہید کو قتل ہوتے وقت صرف اتنی تکلیف ہوتی ہے جتنی کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے حسن قرار دیا ہے۔جب کہ دیگر محققین نے حسن قرار دیاہےاور (الموسوعة الحديثيه کے محققین نے اس کی سند کو قوی قراردیا ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد :٢٣٥/٣٣٤/٣) والصحيحة للالباني’رقم:٩٦-) بہرحال یہ بھی شہید پر اللہ کا انعام ہےکہ اس پر جان نکلنے کا عمل آسان کردیا جاتا ہےاور اس کے لیےیہ تکلیف ناقابل برداشت نہیں ہوتی۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے حسن قرار دیا ہے۔جب کہ دیگر محققین نے حسن قرار دیاہےاور (الموسوعة الحديثيه کے محققین نے اس کی سند کو قوی قراردیا ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد :٢٣٥/٣٣٤/٣) والصحيحة للالباني’رقم:٩٦-) بہرحال یہ بھی شہید پر اللہ کا انعام ہےکہ اس پر جان نکلنے کا عمل آسان کردیا جاتا ہےاور اس کے لیےیہ تکلیف ناقابل برداشت نہیں ہوتی۔