كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل
باب: اللہ سبحا نہ وتعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا
حضرت عمرو بن عبسہؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا: جس کا خون بہادیا گیا اوراس کا گھوڑا بھی قتل ہوگیا( اس کا جہاد بہترین ہے۔)
تشریح :
جان اور مال دونوں کی قربانی صرف جان کی قربانی افضل ہے۔
جان اور مال دونوں کی قربانی صرف جان کی قربانی افضل ہے۔