كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ ارْتِبَاطِ الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رَوْحٍ الدَّارِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الْقَاضِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ عَالَجَ عَلَفَهُ بِيَدِهِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ حَبَّةٍ حَسَنَةٌ
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل
باب: اللہ کی راہ میں (جہاد کے لئے) گھوڑے تیار رکھنا
حضرت تمیم داری ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے: جس نے اللہ کی راہ میں ( جہاد کے لیے ) گھوڑا باندھ رکھا، پھر اپنے ہاتھ سے اس کا چارہ تیار کیا تو اسے ہردانے کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی۔
تشریح :
گھوڑا باندھنے کا مطلب گھوڑا پالنا اور جہاد کے لیے تیار رکھنا ہے۔
گھوڑا باندھنے کا مطلب گھوڑا پالنا اور جہاد کے لیے تیار رکھنا ہے۔