Book - حدیث 279

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْمُحَافَظَةِ عَلَى الْوُضُوءِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ أَسِيدٍ عَنْ أَبِي حَفْصٍ الدِّمَشْقِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنْ اسْتَقَمْتُمْ وَخَيْرُ أَعْمَالِكُمْ الصَّلَاةُ وَلَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ

ترجمہ Book - حدیث 279

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: وضو کی حفاظت کرنا سیدنا ابو امامہ ؓ سے مرفوعاً روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ سیدھی راہ پر قائم رہو اور کتنا اچھا ہو اگر تم قائم رہ سکو، اور تمہارا بہترین عمل نماز ہے اور وضو کی حفاظت مومن ہی کرتا ہے۔‘‘
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانیؒ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔( تفصیل کے لیےئ دیکھیے:ارواء الغلیل: 2/137) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانیؒ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔( تفصیل کے لیےئ دیکھیے:ارواء الغلیل: 2/137)