Book - حدیث 2775

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْخُرُوجِ فِي النَّفِيرِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَاحَ رَوْحَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ لَهُ بِمِثْلِ مَا أَصَابَهُ مِنْ الْغُبَارِ مِسْكًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 2775

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: جب (جہادکے لیئے)کوچ کا اعلان کیا جائے تو(جہاد کے سفر میں) نکلنا چا ہئے حضرت انس بن مالکؓ سےروایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو ایک بار اللہ کی راہ میں نکلا، اسے جتنا گرد و غبار پہنچے گا قیامت کے دن اسے اتنی کستوری ملے گی۔
تشریح : 1۔راہ جہاد کی مشکلات قیامت کے دن عزت افزائی کا باعث ہوں گی۔ 2۔گردوغبار کے مطابق کستوری قیامت کے دن مجاہدوں کو دوسروں سے ممتاز کرے گی جس سے میدان حشر کے سب لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ یہ شخص مجاہد ہے۔ 1۔راہ جہاد کی مشکلات قیامت کے دن عزت افزائی کا باعث ہوں گی۔ 2۔گردوغبار کے مطابق کستوری قیامت کے دن مجاہدوں کو دوسروں سے ممتاز کرے گی جس سے میدان حشر کے سب لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ یہ شخص مجاہد ہے۔