Book - حدیث 2773

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْخُرُوجِ فِي النَّفِيرِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُسْرِ بْنِ أَبِي أَرْطَاةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنِي شَيْبَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا

ترجمہ Book - حدیث 2773

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: جب (جہادکے لیئے)کوچ کا اعلان کیا جائے تو(جہاد کے سفر میں) نکلنا چا ہئے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب تمہیں ( جہاد کےلیے ) نکلنے کو کہاجائے تو نکلا کرو۔
تشریح : 1۔جب کافروں سے جہاد کا موقع آئےتو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاد میں عملی طور پر شریک ہونا چاہیے۔ 2۔ایک باقاعدہ اسلامی حکومت میں امیر کے حکم سے جہاد کیا جاتا ہے۔لیکن اگر ایسی صورت حال نہ ہو اور کسی علاقے کے مسلمان کفار کے ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہوں تو مسلمانوں کو خود منظم طور پر جہاد کرنا چاہیے۔اس صورت میں امیر جہاد جس محاذ پر بھیجے جانا چاہیے 1۔جب کافروں سے جہاد کا موقع آئےتو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاد میں عملی طور پر شریک ہونا چاہیے۔ 2۔ایک باقاعدہ اسلامی حکومت میں امیر کے حکم سے جہاد کیا جاتا ہے۔لیکن اگر ایسی صورت حال نہ ہو اور کسی علاقے کے مسلمان کفار کے ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہوں تو مسلمانوں کو خود منظم طور پر جہاد کرنا چاہیے۔اس صورت میں امیر جہاد جس محاذ پر بھیجے جانا چاہیے