كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ مَنْ حَبَسَهُ الْعُذْرُ عَنِ الْجِهَادِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بِالْمَدِينَةِ رِجَالًا مَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا وَلَا سَلَكْتُمْ طَرِيقًا إِلَّا شَرِكُوكُمْ فِي الْأَجْرِ حَبَسَهُمْ الْعُذْرُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ أَوْ كَمَا قَالَ كَتَبْتُهُ لَفْظًا
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل باب: جو عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہو حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سےر وایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: مدینہ میں کچھ افراد ہیں، تم نے جو وادی طے کی اور جس راستے پر چلے ( ان سب میں) وہ تمہارے ساتھ ثواب میں شریک رہے( کیونکہ) انہیں عذر نے( جہاد میں جانے سے ) روک دیا تھا۔ امام ابوعبداللہ ابن ماجہ ؓ نے کہا: یا جس طرح شیخ ( احمد بن سنان) نے کہا: میں نے اس حدیث کو ویسے ہی لفظ بلفظ لکھا ہے۔