Book - حدیث 275

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ

ترجمہ Book - حدیث 275

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: پاکیزگی نماز کی کنجی ہے سیدنا علی ؓ سے روایت ہے، رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ نماز کی کنجی ،پاکیزگی ہے اور نماز کی تحریک( اس میں پابندیاں لگانے والی چیز) تکبیر ہے اور نماز کی تحلیل( اس میں پابندیاں ختم کرنے والی چیز) سلام ہے۔‘‘
تشریح : جس طرح کنجی کے بغیر تالا نہیں کھلتا اسی طرح حدث اصغر اور حدث اکبر سے پاک ہوئے بغیر نماز میں داخل ہونا ممکن نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ طہارت نماز کے لیے شرط ہے،۔ 2۔تکبیر یعنی اللہ اکبر کہنے سے نماز کے منافی تمام امور ممنوع ہوجاتے ہیں اس لیے نماز میں داخل ہوتے ہی وقت کہی جانے والی تکبیر کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔اس لحاظ سے نماز میں اس کی وہی حیثیت ہے جو حج میں احرام باندھنے کی ہے۔جس سے حاجی پر کچھ پابندیاں لگ جاتی ہیں۔ 3۔تکبیر تحریمہ سے اٹھنے والی پابندیاں اس وقت اٹھتی ہیں جب نمازی سلام پھیر کر نماز سے فارغ ہوتا ہے اس لیے اسے تحلیل کہا گیا ہے،یعنی جو چیزیں نماز میں حرام اور ممنوع تھیں اب وہ حلال اور جائز ہو گئیں۔ 4۔نماز میں داخل ہونے کا طریقہ تکبیر ہی ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے کلمے سے یا کسی دوسری زبان میں اللہ کا نام لیکر انسان نماز میں داخل نہیں ہوسکتا بعض علماء کا یہ موقف درست نہیں کہ اللہ کا نام کسی طرح سے بھی لے لیا جائے نماز شرع ہوجاتی ہے۔ خواہ اللہ اعظم کہا جائے یا اللہ اکبیر وغیرہ۔ 5۔بعض علماء کی رائے ہے کہ نمازی نماز کے باقی اعمال پورے کرنے کے بعد سلام کی بجائے کوئی ایسا عمل کرلے جونماز کے منافی ہوتو نماز مکمل ہوجاتی ہے۔ جبکہ اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے سلام۔اس کے متعلق احادیث(حدیث:914 تا 917) آگے آئیں گی۔ جس طرح کنجی کے بغیر تالا نہیں کھلتا اسی طرح حدث اصغر اور حدث اکبر سے پاک ہوئے بغیر نماز میں داخل ہونا ممکن نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ طہارت نماز کے لیے شرط ہے،۔ 2۔تکبیر یعنی اللہ اکبر کہنے سے نماز کے منافی تمام امور ممنوع ہوجاتے ہیں اس لیے نماز میں داخل ہوتے ہی وقت کہی جانے والی تکبیر کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔اس لحاظ سے نماز میں اس کی وہی حیثیت ہے جو حج میں احرام باندھنے کی ہے۔جس سے حاجی پر کچھ پابندیاں لگ جاتی ہیں۔ 3۔تکبیر تحریمہ سے اٹھنے والی پابندیاں اس وقت اٹھتی ہیں جب نمازی سلام پھیر کر نماز سے فارغ ہوتا ہے اس لیے اسے تحلیل کہا گیا ہے،یعنی جو چیزیں نماز میں حرام اور ممنوع تھیں اب وہ حلال اور جائز ہو گئیں۔ 4۔نماز میں داخل ہونے کا طریقہ تکبیر ہی ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے کلمے سے یا کسی دوسری زبان میں اللہ کا نام لیکر انسان نماز میں داخل نہیں ہوسکتا بعض علماء کا یہ موقف درست نہیں کہ اللہ کا نام کسی طرح سے بھی لے لیا جائے نماز شرع ہوجاتی ہے۔ خواہ اللہ اعظم کہا جائے یا اللہ اکبیر وغیرہ۔ 5۔بعض علماء کی رائے ہے کہ نمازی نماز کے باقی اعمال پورے کرنے کے بعد سلام کی بجائے کوئی ایسا عمل کرلے جونماز کے منافی ہوتو نماز مکمل ہوجاتی ہے۔ جبکہ اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے سلام۔اس کے متعلق احادیث(حدیث:914 تا 917) آگے آئیں گی۔