Book - حدیث 2749

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ قِسْمَةِ الْمَوَارِيثِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُقَيْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ قُسِمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ عَلَى قِسْمَةِ الْجَاهِلِيَّةِ وَمَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ فَهُوَ عَلَى قِسْمَةِ الْإِسْلَامِ

ترجمہ Book - حدیث 2749

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل باب: ترکےکی تقسیم حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: جومیراث جاہلیت میں تقسیم ہوچکی، وہ جاہلیت کی تقسیم کے مطابق قائم رہے گی۔ اور جس کی تقسیم سے پہلے اسلام آگیا( فوت ہونے والا اور اس کے وارث مسلمان ہوگئے) تو وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔
تشریح : 1۔جو کام اسلام قبول کرنے سے پہلے خلاف اسلام کیے گئےہوں، اسلام لانے سے وہ معاف ہوجاتے ہیں، البتہ اگر ان کی اصلاح ممکن ہو تو اصلاح ضروری ہے، مثلاً: اگر کسی کے نکاح میں دو عورتیں تھیں جو آپس میں بہنیں تھیں، اسلام قبول کرنے سے پہلے ان سے جو اولاد ہوئی: وہ جائز اولاد شمار ہوگی لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد ان میں سے ایک کو طلاق دینا ضروری ہوگا۔2۔ زنا جاہلیت میں بھی معیوب اور برا کا م سمجھا جاتا تھا اور جائز اور ناجائز اولاد میں فرق کیا جاتا تھا،اس لیےاسلام قبول کرنے سے پہلے ناجائز تعلق کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد کو جائز اولاد کا مقام نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ باب 14 میں تفصیل سے بیان ہوا ہے۔ 1۔جو کام اسلام قبول کرنے سے پہلے خلاف اسلام کیے گئےہوں، اسلام لانے سے وہ معاف ہوجاتے ہیں، البتہ اگر ان کی اصلاح ممکن ہو تو اصلاح ضروری ہے، مثلاً: اگر کسی کے نکاح میں دو عورتیں تھیں جو آپس میں بہنیں تھیں، اسلام قبول کرنے سے پہلے ان سے جو اولاد ہوئی: وہ جائز اولاد شمار ہوگی لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد ان میں سے ایک کو طلاق دینا ضروری ہوگا۔2۔ زنا جاہلیت میں بھی معیوب اور برا کا م سمجھا جاتا تھا اور جائز اور ناجائز اولاد میں فرق کیا جاتا تھا،اس لیےاسلام قبول کرنے سے پہلے ناجائز تعلق کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد کو جائز اولاد کا مقام نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ باب 14 میں تفصیل سے بیان ہوا ہے۔