Book - حدیث 2744

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ مَنْ أَنْكَرَ وَلَدَهُ حسن صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُفْرٌ بِامْرِئٍ ادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يَعْرِفُهُ أَوْ جَحْدُهُ وَإِنْ دَقَّ

ترجمہ Book - حدیث 2744

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل باب: اپنےبیٹےکوتسلیم کرنےسےانکارکرنا حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے ، نبیﷺ نے فرمایا: انسان کا یہ کام بھی کفر ہے کہ وہ اس نسب کا دعوی کرے یا انکار کرے جس کے بارے میں اسے یقینی علم نہیں، اگرچہ (یہ انکار یا دعویٰ) صراحت سے نہ ہو۔
تشریح : 1۔نسب کے ثبوت یا عدم ثبوت پر بہت سے معاملات کا دارومدار ہے، اس لیے اس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔2۔ کفر کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام مسلمان کی شان کے لائق نہیں، ایسے کام تو کافر کیا کرتے ہیں۔ 1۔نسب کے ثبوت یا عدم ثبوت پر بہت سے معاملات کا دارومدار ہے، اس لیے اس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔2۔ کفر کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام مسلمان کی شان کے لائق نہیں، ایسے کام تو کافر کیا کرتے ہیں۔