Book - حدیث 2741

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ ضعیف حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَوْسَجَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَدَعْ لَهُ وَارِثًا إِلَّا عَبْدًا هُوَ أَعْتَقَهُ فَدَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثَهُ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 2741

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل باب: جس کاکوئی وارث نہ ہو حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:رسول اللہﷺ کے زمانے میں ایک شخص فوت ہوا اور اس نے کوئی وارث نہ چھوڑا، صرف ایک غلام تھا جسے اس نے آزاد کردیا تھا۔ نبیﷺ نے اس کا ترکہ اس (آزاد کردہ غلام) کو دے دیا۔