Book - حدیث 2720

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ فَرَائِضِ الصُّلْبِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَتْ امْرَأَةُ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ بِابْنَتَيْ سَعْدٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَاتَانِ ابْنَتَا سَعْدٍ قُتِلَ مَعَكَ يَوْمَ أُحُدٍ وَإِنَّ عَمَّهُمَا أَخَذَ جَمِيعَ مَا تَرَكَ أَبُوهُمَا وَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَا تُنْكَحُ إِلَّا عَلَى مَالِهَا فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُنْزِلَتْ آيَةُ الْمِيرَاثِ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَا سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ أَعْطِ ابْنَتَيْ سَعْدٍ ثُلُثَيْ مَالِهِ وَأَعْطِ امْرَأَتَهُ الثُّمُنَ وَخُذْ أَنْتَ مَا بَقِيَ

ترجمہ Book - حدیث 2720

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل باب:(ترکےمیں)صلبی اولادکےحصے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سعد بن ربیع ؓ کی بیوہ سعد ؓ کی دو بیٹیوں کو لے کر نبی ﷺ کی خدمت حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ سعد ؓ کی بیٹیاں ہیں۔ وہ غزوہٴ احد میں آپ کے ہمراہ جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ ان کے چچا نے ان کے باپ کا چھوڑا ہوا سارا ترکہ لے لیا ہے اور مال کے بغیر عورت کا نکاح بھی نہیں ہوتا۔ نبی ﷺ خاموش ہوگئے حتی کہ میراث کی آیت نازل ہوئی۔ تب رسول اللہ ﷺ نے سعد بن ربیع ؓ کے بھائی کو بلایا اور فرمایا: ’’سعد کے دونوں بیٹیوں کو اس کے مال میں سے دو تہائی دے دو۔ اور اس کی بیوی کو آٹھواں حصہ دو، اور جو باقی بچے وہ تم لے لو۔‘‘
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے ۔ محققین کی تفصیلی بحث سے تحسین حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصوا ب معلوم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ روایت اس سند سے ضعیف ہونے کے باوجود شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے، مزید تفصیل کےلیے دیکھئے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد بن حنبل:23؍108، 109، وصحیح سنن ابی داؤد للالبانی، رقم:2573، 2574)2۔ شریعت نے بعض وارثوں کےلیے ترکے میں ایک خاص حصہ مقرر کیا ہے، ایسے وارثوں کو اصحاب الفروض کہتے ہیں۔اصحاب الفروض کو حصے دینے کے بعد جو ترکہ بچے وہ جن رشتہ داروں کو ملتا ہے انہیں عصبہ کہتے ہیں۔3۔ اگر کسی کی ایک ہی بیٹی ہو تو اسے کل ترکے کا نصف حصہ ملے گا۔اگر ایک سے زیادہ بیٹیاں ہوں تو انہیں کل مال کے تین حصے کرکے ان میں دو حصے دیے جائیں گے۔( دیکھئے: سورۃ النساء، آیت:11) 4۔اگر میت کے وارث بیٹے بھی ہوں اور بیٹیاں بھی تو ان کی تعداد کے مطابق ہر بیٹے کو دو حصے اور ہر بیٹی کو ایک حصہ دیا جائے گا۔( حوالۂ مذکورہ بالا) 5۔ اگر مرنے والے کی اولاد نہ ہو تو ا س کی بیوی کو کل ترکے کا چوتھا حصہ دیا جائے گا اور اگر میت کی اولاد ہوجیسے کہ حدیث میں مذکورہ واقعے میں ہے تو بیوی کو آٹھواں حصہ ملے گا۔ اگرایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو یہی چوتھا یا آٹھواں حصہ ان سب میں تقسیم کیا جائے گا۔6۔میت کا بھائی عصبہ ہے، اس لیے اصحاب الفروض( بیوی اور بیٹیوں ) کو دے کر جو کچھ باقی بچا، وہ اسے دیا گیا۔7۔ حدیث میں مذکورہ واقعے میں کل مال کے چو بیس حصے کیے گئے جن میں سے تین حصے (کل مال کا آٹھواں حصہ) بیوہ کو ملے اور سولہ حصے (کل مال کی دو تہائی) دونوں بیٹیوں کو ( ہر بیٹی کو آٹھ حصے) ملے، باقی پانچ حصے بچے ، وہ بھائی کو مل گئے۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے ۔ محققین کی تفصیلی بحث سے تحسین حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصوا ب معلوم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ روایت اس سند سے ضعیف ہونے کے باوجود شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے، مزید تفصیل کےلیے دیکھئے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد بن حنبل:23؍108، 109، وصحیح سنن ابی داؤد للالبانی، رقم:2573، 2574)2۔ شریعت نے بعض وارثوں کےلیے ترکے میں ایک خاص حصہ مقرر کیا ہے، ایسے وارثوں کو اصحاب الفروض کہتے ہیں۔اصحاب الفروض کو حصے دینے کے بعد جو ترکہ بچے وہ جن رشتہ داروں کو ملتا ہے انہیں عصبہ کہتے ہیں۔3۔ اگر کسی کی ایک ہی بیٹی ہو تو اسے کل ترکے کا نصف حصہ ملے گا۔اگر ایک سے زیادہ بیٹیاں ہوں تو انہیں کل مال کے تین حصے کرکے ان میں دو حصے دیے جائیں گے۔( دیکھئے: سورۃ النساء، آیت:11) 4۔اگر میت کے وارث بیٹے بھی ہوں اور بیٹیاں بھی تو ان کی تعداد کے مطابق ہر بیٹے کو دو حصے اور ہر بیٹی کو ایک حصہ دیا جائے گا۔( حوالۂ مذکورہ بالا) 5۔ اگر مرنے والے کی اولاد نہ ہو تو ا س کی بیوی کو کل ترکے کا چوتھا حصہ دیا جائے گا اور اگر میت کی اولاد ہوجیسے کہ حدیث میں مذکورہ واقعے میں ہے تو بیوی کو آٹھواں حصہ ملے گا۔ اگرایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو یہی چوتھا یا آٹھواں حصہ ان سب میں تقسیم کیا جائے گا۔6۔میت کا بھائی عصبہ ہے، اس لیے اصحاب الفروض( بیوی اور بیٹیوں ) کو دے کر جو کچھ باقی بچا، وہ اسے دیا گیا۔7۔ حدیث میں مذکورہ واقعے میں کل مال کے چو بیس حصے کیے گئے جن میں سے تین حصے (کل مال کا آٹھواں حصہ) بیوہ کو ملے اور سولہ حصے (کل مال کی دو تہائی) دونوں بیٹیوں کو ( ہر بیٹی کو آٹھ حصے) ملے، باقی پانچ حصے بچے ، وہ بھائی کو مل گئے۔