Book - حدیث 2713

كِتَابُ الْوَصَايَا بَابُ لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حِجَّةِ الْوَدَاعِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ

ترجمہ Book - حدیث 2713

کتاب: وصیت سے متعلق احکام ومسائل باب: وارث کےحق میں وصیت جائزنہیں ابو امامہ ( صدی بن عجلان ) باہل ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حجة الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو اپنے خطبہ مبارک میں یہ فرماتے سنا : ’’اللہ تعالیٰ نے ہر حق والے کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں۔‘‘