Book - حدیث 2680

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ مَنْ مَثَّلَ بِعَبْدِهِ فَهُوَ حُرٌّ حسن حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ الْمُرَجَّى السَّمَرْقَنْدِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ الصَّيْرَفِيُّ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَارِخًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَكَ قَالَ سَيِّدِي رَآنِي أُقَبِّلُ جَارِيَةً لَهُ فَجَبَّ مَذَاكِيرِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ بِالرَّجُلِ فَطُلِبَ فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ قَالَ عَلَى مَنْ نُصْرَتِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ يَقُولُ أَرَأَيْتَ إِنْ اسْتَرَقَّنِي مَوْلَايَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ أَوْ مُسْلِمٍ

ترجمہ Book - حدیث 2680

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل باب: اگرکوئی شخص اپنےغلام کامثلہ کرےتوغلام آزادہوجائے عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی چیختا چلاتا نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ رسولا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’تجھے کیا ہوا؟‘‘ اس نے کہا: میرے آقا نے مجھے اس کی ایک لونڈی کا بوسہ لیتے دیکھ لیا تو اس نے میرے مردانہ اعضاء کاٹ ڈالے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اس شخص کو میرے پاس لاؤ۔‘‘ اسے تلاش کیا گیا لیکن وہ پکڑا نہ جا سکا تو رسول اللہ ﷺ نے ( غلام سے) فرمایا: ’’جا، تو آزاد ہے۔‘‘ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میری مدد کون کرے گا؟ راوی نے کہا: اس کا مطلب یہ تھا کہ اگر میرے آقا نے مجھے دوبارہ غلام بنا لیا تو مجھے کون چھڑائے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر مومن‘‘ یا فرمایا:’’ہر مسلمان( تیری مدد کرے گا۔)‘‘
تشریح : 1۔اگر کوئی شخص اپنے غلام کے اعضاء کاٹ دے تو آقا سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔ 2۔ غلام سے اگر ایسی زیادتی کی جائےجس کی سزا قصاص ہے تو غلام کو آزاد کردیا جائے گا۔3۔ اعضاء سے مراد ناک، کان یا ہاتھ پاؤں وغیرہ ہیں۔ 1۔اگر کوئی شخص اپنے غلام کے اعضاء کاٹ دے تو آقا سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔ 2۔ غلام سے اگر ایسی زیادتی کی جائےجس کی سزا قصاص ہے تو غلام کو آزاد کردیا جائے گا۔3۔ اعضاء سے مراد ناک، کان یا ہاتھ پاؤں وغیرہ ہیں۔